banner image

Facebook

banner image

خیرات دینا اور ڈھنڈورا

Charities and donations

اسلام کا تقاضہ ھے کہ آگر اپ کسی غریب یا کسی یتم کو کوئی خیرات وغیرہ دینا 
چاھتے ہو تو اسے انداز میں دو کہ اپکے  ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کو پتہ نہ چلے اور اسکی عزت نفس مجروح نہ ھو ۔ اور حقیقت بھی ہہی ھے کہ بہت سارے اسے غیرت مند ھوتے ہیں کہ جو بھوکے تو سو سکتے ہیں لیکن اسکی عزت نفس یہ گوارہ نہیں کرتی ھے کوئی اس کو خیرات وغیرہ دے اور وہ اسکے رشتہ داروں کو پتہ چلا یہ کسی جان پہچان والوں کو پتہ چلا۔ لیکن اج ہماری بدقسمتی  یہ ھے ہم خیرات بعد میں دیتے ہیں اور اسکا ڈھنڈورا پہلے پیٹتے ہیں ۔ میرا تعلق خود علاقہ نظام پور سے ھے اور مجھے اس بات کا بہت افسوس ھورہا ھے کہ اجکل نظام پور میں کچھ خدائی مددگار بنے ھوئے ہیں جو روزانہ فس بک پر بیٹھک لگا کے بیھٹے ھوتے ہیں اور روزانہ یہی چرچے کر رہے ھوتے ہیں کہ اج ہم نہ فلاں کی مدد کی کل فلاں کی مدد کریں گے اورالٹا یہ ظلم بھی کرتے ہیں کہ جس شخص کی یہ لوگ مدد کرتے ہیں اسکا نام پتہ ولدیت اور یہاں تک کے اسکے فوٹو بھی فیس بک پر  شيئر کرتے ہیں ۔ ابھی یہ لوگ تو فیس بک پر اپنی سخاوت کے چرچے کرکے چلے جاتے ہیں لیکن یہ اس شخص کے بارے میں نہیں سوچتے جس شخص کی ان لوگوں نے مدد کی اور پھر اسکے چرچے کيے ۔ 
درمیان میں وہ مدد لینے والا غریب اپنی ضمیر کے ہاتھوں ذلیل و خوار ھوتا رہتا ھے 
وہ بیچارہ پچھتاتا رہتا ھے کہ میں نے ان لوگوں سے مدد یا خیرات کیوں لی ؟
اسی چرچے کا شکار ایک غریب شخص نے جب مجھے یہ بات بتائی کہ ان لوگوں کی مدد لینے سے تو بہتر تھا کہ میں بھوکا مر جاتا۔ کم ازکم اپنی نظروں اور دوسروں کی نظروں میں تو خود کو ذلیل وخوار نہ سمجھتا ۔
اس غریب شخص کی مجبوری اور عزت نفس کو دیکھ کر اج میں یہ تحریر پوسٹ کر رہا ھوں اور ان نمائشی سخیوں اور شہرت کے بھوکے پیاسے  شروفاء بننے کے شوقینوں سے گزارش کرتاھوں کہ خدا کے لئے اگر کسی کی مدد کرتے ہو یا مدد کرنا چاھتے ہو تو اللہ کے واسطےاسکے چرچے فیس بک یا بازاروں میں نہ کیا کریں اس غریب کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش نہ کریں اور جو وائس اف نظام پور کے نام سے  نظام پور کے لوگوں کی فلاح وبہبود کی جو کوشش شروع کی گئی ھے اس کو مثبت انداز سے جاری رکھنے کی کوشش کریں۔ اور کوشش کریں کہ اپنے فیس بک پیج پر کسی کی عزت نفس مجروح کرنےکی کوشش نہ کریں۔ اپ لوگوں نے غریبوں کی مدد کرنی ھے تو اللہ کی رضا کیلئے کریں اپنی نمائش اور شہرت کے لئے نہ کریں۔ 

 اس تحریر کا مقصد کسی کی دل ہزاری یا کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں بلکہ اصلاح کرنے کيلئے ہے۔ 
امید کرتا ھوں کہ اپ لوگ وہی سمجھ گئے ھوں گے جسکی میں نے سمجھانے کی کوشش کی ۔ 

لیاقت علی 

خیرات دینا اور ڈھنڈورا خیرات دینا اور ڈھنڈورا Reviewed by Zintovlogs on October 14, 2019 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.