banner image

Facebook

banner image

بشیرے کی گھر والی

wife

ہے رے تیری کیا اوقات
دودھ پلانے والے جانوروں میں
اے سب سے کم اوقات
پرش کی پسلی سے تو تیرا جنم ہوا
اور ہمیشہ پیروں میں تو پہنی گئی
جب ماں جایا پھلواری میں تتلی ہوتا
تیرے پھول سے ہاتھوں میں
تیرے قد سے بڑی جھاڑو ہوتی 
ماں کا آنچل پکڑے پکڑے 
تجھ کو کتنے کام آجاتے 
اپلے تھاپنا
لکڑی کاٹنا
گائے کی سانی بنانا
پھر بھی مکھن کی ٹکیہ
ماں نے ہمیشہ بھیا کی روٹی پہ رکھی
تیرے لئے بس رات کی روٹی 
رات کا سالن
روکھی سوکھی کھاتے
موٹا جھوٹا پہنتے
تجھ پہ جوانی آئی تو
تیرے باپ کی نفرت تجھ سے اور بڑھی
تیرے اٹھنے بیٹھنے چلنے پھرنے پر
ایسی کڑی نظر رکھی
جیسے ذرا سی چوک ہوئی
اور تو بھاگ گئی
سولھواں لگتے ہی 
ایک مرد نے اپنے من کا بوجھ
دوسرے مرد کے تن پہ اتار دیا
بس گھر اور مالک بدلا
تیری چاکری وہی رہی 
بلکہ کچھ اور زیادہ 
اب تیرے ذمے شامل تھا
روٹی کھلانے والے کو
رات گئے خوش بھی کرنا
اور ہر ساون گا بھن ہونا
پورے دنوں سے گھر کا کام سنبھالتی
پتی کا ساتھ
بس بستر تک
آگے تیرا کام
کیسی نوکری ہے 
جس میں کوئی دیہاڑی نہیں
جس میں کوئی چھٹی نہیں
جس میں الگ ہوجانے کی، سرے سے کوئی ریت نہیں
ڈھوروں ڈنگروں کو بھی 
جیٹھ ساڑھ  کی دھوپ میں
پیڑ تلے سستانے کی آزادی ہوتی ہے 
تیرے بھاگ میں ایسا کوئی سمے نہیں
تیری جیون پگڈنڈی پر کوئی پیڑ نہیں ہے 
ہے رے
کن کرموں کا پھل ہے تو
تن بیچے تو کسبی ٹھہرے 
من کا سودا کرے اورپتنی کہلائے
سمے کے ہاتھوں ہوتا رہے گا
کب تک یہ اپمان
ایک نوالہ روٹی
ایک کٹورے پانی کی خاطر
دیتی رہے گی کب تک تو بلیدان 


پروین شاکّر 
بشیرے کی گھر والی بشیرے کی گھر والی Reviewed by Zintovlogs on September 18, 2019 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.