banner image

Facebook

banner image

اردو کی ایک خوبصورت نظم ۔ سفر اب جتنا باقی ہے


بہت سردی ہے  ----- مما 
ابھی کچھ دیر 
میرا ہاتھ مت چھوڑیں
زمستاں کی ہوا سے کپکپاتا
تو کہہ رہا تھا
زیادہ دن نہیں گزرے 
کہ میر گود کی گرمی 
تجھے آرام دیتی تھی
گلے میں میرے بانہيں ڈال کر تو اس طرح سوتا 
کہ اکثر ساری ساری رات میری
ایک کروٹ میں گزر جاتی
مرے دامن کو پکڑے
گھر میں تتلی کی طرح سے گھومتا پھرتا 
مگر پھر جلدہی تجھ کو
پرندوں اور پھولوں
اورپھر ہمجولیوں کے پاس سے ایسا بلاوا آگیا
جس کو پا کر
مری انگلی چھڑا کر
تو ہجوم رنگ میں خوشبو کی صورت مل گیا تھا
پھر اس کے بعد 
خوابوں سے بھرا بستہ لئے
سکول کی جانب روانہ ھوگیا تو
جہاں پر رنگ اور پھر حرف اور پھر ہندسے 
اور سو طرح کے کھیل تیرے منتظر تھے
دل لبھاتے تھے
ترے استاد مجھ سے معتبر تھے
دوست مجھ سے خوب تر تھے
مجھے معلوم ہے 
میں تجھ سے پیچھے رہ گئی ہوں
سفر اب جتنا باقی ہے 
وہ بس پسپائی کا ہی رہ گیا ہے
تری دنیا میں اب ہر پل
نئے لوگوں کی آمد ہے 
میں بے حد خامشی سے 
ان کی جگہیں خالی کرتی جارہی ہوں
ترا چہرہ نکھرتا جا رہا ہے
میں پس منظر میں ہوتی جا رہی ہوں
زیادہ دن نہ گزریں گے
مرے ہاتھوں کی یہ دھیمی حرارت
تجھے کافی نہیں ہوگی 
کوئی خوش لمس دست یاسمیں آکر
گلابی رنگت حدت
تیرے ہاتھوں میں سمودے گا
مرا دل تجھ کو کھو دے گا
میں باقی عمر 
تیرا راستہ تکتی رہوں
میں ماں ہوں
اور مری قسمت جدائی ہے 


پروین شاکّر



اردو کی ایک خوبصورت نظم ۔ سفر اب جتنا باقی ہے اردو کی ایک خوبصورت نظم ۔ سفر اب جتنا باقی ہے Reviewed by Zintovlogs on February 02, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.