banner image

Facebook

banner image

کنجر خانہ

New Pakistani drama


یوٹیوب پر پی ٹی وی کے تمام پرانے ڈرامے موجود ہیں جو ستر اور اسی کی دہائی میں نشر ہوئے۔ چند ایک بہترین ڈرامے جو اس دور میں نشر ہوئے، وہ میری لسٹ کے مطابق یہ ہیں:
تنہائیاں - جس کی سٹوری دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کے والدین ایک حادثے میں وفات پاجاتے ہیں، اور وہ اپنی خالہ کے ہاں چلی جاتی ہیں۔ پھر وہاں سے ان کی زندگی کس طرح نئے نئے رخ بدلتی ہے، اس کی منظرکشی خوبصورت طریقے سے کی گئی ہے۔ ڈرامے میں ہلکا پھلکا رومانس، جاندار اداکاری، جذباتی مناظر اور بہترین سبق آموز ڈائیلاگز ہیں۔
وارث - یہ ایک ضدی بوڑھے جاگیردار کی داستان ہے جو اپنے غرور اور ضد کی وجہ سے ایک ایک کرکے اپنے تمام چاہنے والے کھو بیٹھتا ہے - اس ڈرامے میں محبوب عالم نے جو کردار ادا کیا، وہ کسی بھی طرح مشہور انگریزی فلم گاڈ فادر کے ہیرو سے کم نہیں تھا۔
اندھیرا اجالا - اس میں ایک پولیس سٹیشن کا احوال دکھایا گیا ہے۔ ہر قسط مکمل قسط ہوتی تھی جس میں کسی نہ کسی سوشل ایشو کو اجاگر کیا جاتا تھا۔ پولیس کے اندر موجود اچھے اور برے کردار بھی سامنے لائے جاتے اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کی برائیاں بھی دکھائی جاتیں۔
دھوپ کنارے - یہ بھی مرینہ خان کا ایک شہرت یافتہ ڈرامہ تھا جس میں ڈاکٹرز کی پرائیویٹ زندگی کو ہائی لائٹ کیا گیا۔ اس میں ہیرو کا کردار ایک اکھڑ راحت کاظمی نے نبھایا اور بہت خوب نبھایا۔ یہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد پاکستان میں بہت سے لوگوں نے ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنا شروع کردیا۔
اسی طرح ان کہی، ففٹی ففٹی، اور ایسے بہت سے دوسرے ڈرامے اس دور میں نشر ہوئے جن میں سے ہر ایک کا موضوع دوسرے سے مختلف لیکن معیار بہت اعلی ہوا کرتا تھا۔ سکرپٹ، ڈائیلاگز، ہدایت کاری اور اداکاری ۔ ۔ ۔ سب کچھ لاجواب ہوتا تھا۔ یہ سب کچھ اس وقت جب صرف ایک چینل ہوا کرتا تھا جس کی نشریات شام پانچ بجے سے لے کر رات بارہ بجے تک ہوتی تھیں۔ ڈرامے کیلئے صرف آٹھ سے نو بجے کا وقت مختص ہوتا تھا، نہ سوشل میڈیا تھا اور نہ ہی انٹرنیٹ ۔ اس کے باوجود نیا کانٹینٹ تخلیق پاتا تھا اور تخلیق کا سلسلہ رکتا نہیں تھا۔
آج ہمارے پاس پچاس سے زائد چینلز ہیں، اینٹرٹینمنٹ کے حوالے سے دنیا بھر کی معلومات تک رسائی ہے، اس کے باوجود ہمارے ہر ڈرامے کا ایک ہی موضوع ہے جس میں:
کم عمر لڑکے لڑکی کا عشق،
گھر والوں کی ناراضگی،
طلاق،
اور خاندانی سازشیں شامل ہیں۔
ہر ڈرامے کی کہانی ان ہی تین تھیمز کے گرد گھومتی ہے۔
کیا وجہ ہے کہ ہمارے پاس نئے ٹاپکس ختم ہوچکے ہیں؟ ہمارے پاس وہ موضوعات کیوں نہیں رہے جو کبھی ہمارے ڈراموں کو دنیا کے بہترین ڈرامے بنا دیا کرتے تھے؟ کیا ہمارے پاس لکھنے والے ختم ہوگئے یا ہمارا معیار گھٹیا ہوچکا؟
اسی طرح اگر آپ اردو ادب کو دیکھیں تو شاید آخری اچھا شاعر ہمارے پاس افتخار عارف کی شکل میں ہی موجود ہے۔ اس کے بعد جو بھی آیا، کچرا ہی آیا ۔ ۔ ۔
کبھی ہمارے پاس ابن صفی کے ناول ہوا کرتے تھے، اداس نسلیں، علی پور کا ایلی، راجہ گدھ جیسے ناول لکھے جاتے رہے ۔ ۔ ۔ پچھلے بیس برسوں میں کوئی ایک ناول اس معیار کا شائع نہیں ہوسکا۔ کیوں؟
کبھی ہمارے ٹی وی پر کسوٹی جیسے معلوماتی پروگرامز آتے تھے، الف لیلی اور عینک والا جن جسیے بچوں کے پروگرام نشر ہوتے تھے، آج ہمارے ٹی وی چینلز پر ایسے پروگرامز کیوں نہیں آتے؟ کیا ہمارا ذوق تباہ ہوگیا یا ہماری دلچسپی ختم ہوچکی؟
اگر غور کریں تو بطور قوم اور معاشرہ ہم پستی کا شکار ہیں، تنزلی کا سفر مسلسل جاری ہے اور پتہ نہیں ابھی اور کتنی پستی باقی ہے ۔ ۔ ۔ ہر شعبے میں ٹیلنٹ ناپید ہوتا جارہا ہے، کرکٹ سے لے کر ادب تک، سائنس سے لے کر مذہب تک، اچھا ٹیلنٹ غائب ہوتا جارہا ہے ۔ ۔ ۔
موجودہ روش کو دیکھ کر کوئی بچہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ہمارا معاشرہ زیادہ دیر تک اپنی موجود ہیَت قائم نہیں رکھ پائے گا۔ تنزل پذیر معاشروں کا تاریخ میں صرف ایک ہی انجام دکھایا گیا ہے اور وہ ہے ان معاشروں کی ازسر نو، ری سٹرکچرنگ۔
پاکستان ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قائم رہنے کیلئے بنا یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہے، لیکن ہمارا موجودہ معاشرہ تباہ ہو کر رہے گا کیونکہ یہ اس وقت تنزل پذیر ہوچکا ۔ ۔ ۔ جب کوئی معاشرے نیچے کی طرف سفر شروع کردیے تو پھر اس کے پاس زیادہ وقت نہیں رہتا، چند سال یا زیادہ سے زیادہ چند دہائیاں ۔ ۔ ۔
موجودہ روش برقرار رہی تو اگلے بیس سے تیس سال کے اندر اندر اس خطے کے معاشرتی سٹرکچر میں کئی تبدیلیاں آسکتی ہیں ۔ ۔ ۔ یہ تبدیلیاں کس شکل میں آئیں گی، یہ کہنا مشکل ہے لیکن ایک بات کنفرم ہے کہ ان تبدیلیوں کا سب سے پہلا شکار مذہب ہوگا ۔ ۔ ۔ جس طرح ہم نے مذہب کے نام پر منافقت کی ہے، لوگوں کا اجتماعی ری ایکشن سب سے پہلے مذہب کے خلاف ہی آئے گا ۔ ۔ ۔
یہ میری بات نوٹ کرلیں، پاکستان اگلے بیس سے تیس برس کے اندر اندر الحاد کی طرف سفر شروع کرچکا ہوگا


کنجر خانہ کنجر خانہ Reviewed by Zintovlogs on February 16, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.