banner image

Facebook

banner image

بہار کی آمد

Spring arrives

بسم اللہ الرحمن الرحیم
بہار کی آمد
تحریر : محمد فاروق خٹک خاورئی
موسم بہار کی آمد آمد ہے ہم میں سے تمام لوگ مختلف قسم کے تقریبات کی تیاریاں کرتے ہیں رمضان کی تیاری ، عید ین کی تیاری اور دیگر خوشیوں کے مواقع کی تیاریاں ۔ تمام موسموں میں بہار کا موسم فرط و نشاط کا موسم ہوتا ہے پھولوں سے انسان طبیعت خوش ہوتی ہے ۔ شعروں افسانوں اور علم و ادب کا موضوع موسم بہار اور باغ و بہار ہی ہوتا ہے ۔ موسم بہار میں پرندے چہچہاتے ہیں پہاڑ اور وادیاں پھولوں کی چادر اوڑھ لیتی ہیں ۔موسم بہار میں نہ گرمی ہوتی ہے نہ سردی ۔ قرآن میں جنت کی نعمتوں باغوں اور نہروں کا ذکر ہے ۔ حضور کے مبارک دور میں عکاظ کا میلہ اور اس طرح کے تجارتی میلے ہوا کرتے تھے ۔ کسی زمانے میں پشاور کا جشن خیبر موسم بہار میں ہوا کرتا تھا افغانستان کا جشن نوروز موسم بہار کاایک تاریخی میلہ ہے ایران میں نئے سال کو مناسبت سے موسم بہار کا تہوار ہوتا ہے ۔ مملکت سعودی عرب میں جنادریہ کا تاریخی اور ثقافتی میلہ موسم بہار میں سجتا ہے ۔ نوشہرہ میں ہر سال بہار کے موسم میں پھولوں کی نمائش ہوتی ہے ۔
اس سال مناسب وقفے سے بارشیں ہوتی رہتی ہیں اس لیے بہار کی رونقیں دوبالا ہوں گی ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح خاورئی کی خوبصورت وادی بھی دلہن کی طرح پھولوں کی خوبصورت چادر اوڑھ کر سجنے والی ہے ۔
زندگی کا حساب بھی بہاروں کی مناسبت سے ہوتا ہے کہ فلاں زندگی کی اتنی بہاریں دیکھ چکا ہے
آئیں ہم بھی موسم بہار کی آمد کی تیاری کریں
عبادات و نوافل حقوق اللہ اور حقوق العباد کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ
اپنے گھروں میں نئے نئے پھول لگائیں
اپنے باغوں کے لیے نئے پودوں اور پھولوں کا انتخاب کریں
اپنے دینی اور تعلیمی اداروں کو پھولوں سے سجانے کا اہتمام کریں
اپنے علاقے کی خوبصورت وادیوں کے سیر و تفریح کے پروگرام بنائیں
بہار کی مناسبت سے اچھے اچھے اشعار، ٹپہ ، غزلوں، نغموں،واقعات اور نغموں کا انتخاب کریں
ممکن ہو تو اپنے اپنے علاقوں میں موسم بہار کے میلوں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کریں
بیرون ملک جو بھائی صحراؤں میں پردیس کی زندگی گزار رہے ہیں جہاں نہ پھول کھلتے ہیں نہ بہار کی آمد ہوتی ہے چند پشتو اشعار ان کی نذرجو کسی زمانے میں ایک بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے پشتو پروگرام میں نشر ہوئے تھے ۔
رابه شی سپرلي بیا به د سرو ګلونوُ وار راشی
لمر د خوشحالئ به وی وطن ته به سحار راشی
بیا به خپل چمن ته بلبلان قطار قطار راشی
خیر که نن حسرت او درد نه ډک تراخه وختونه دی
مه راځه سپرلیه د خزان سپیره بادونه دی

بہار کی آمد بہار کی آمد Reviewed by Zintovlogs on February 25, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.