تمہاری انگلیوں کی نرم پوریں
جھلستی سوچ کا تنہا اثاثہ
خزاں کے زرد موسم پر نہ جاؤ
تمہاری یاد کا جنگل ہرا ہے
یہی جنگل گھنے سایوں کی چاہت سے بھرا ہے
بہت حساس انسانوں کے ساتھی
بہت جاگا کرو میری طرح سے
کہ تم پر بھی کسی شب کی اداسی
بے ردا آشفتگی کی سر سر اہٹ
اگر ایسا نہیں تو ۔۔۔۔۔ اس طرح ہے
کہ تم اپنے لہو کی شوخ، لو دیتی تمازت
جھلستی سوچ، اپنی انگلیوں کی نرم پوریں
مرے لمحوں کے سب چھبتے شکستہ آئنوں پر ثبت کردو
مجھے اشکوں کے اس جانب بھی اک دن
تمہی کو کھوجنا ہے
تمہیں اپنی طرح سے سوچنا ہے
بہت حساس انسانوں کے ساتھی
محسن نقوی
بہت حساس انسانوں کے ساتھی
Reviewed by Zintovlogs
on
February 02, 2020
Rating:
No comments: