تمناؤں میں الجھایا گیا ہوں
کھلونے دے کر بہلایا گیا ہوں
ہوں اس کوچہ کے ہر ذرہ سے آگاہ
ادھر سے مدتوں آیا گیا ہوں
نہيں اٹھتے کیوں قدم جانب دیر
کسی مسجد میں بہکایا گیا ہوں
دل مضطر سے پوچھ اے رونق بزم
میں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں
سید محمد علی شاد عظیم ابادی
Urdu Poetry - Ghazal - Tamannaon mein uljayaa gayaa hun
Reviewed by Zintovlogs
on
February 02, 2020
Rating:
No comments: