آگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ ، تو میں تمھارا
یا اس پہ مبنی کوئی تاثر کوئی اشارہ ، تو میں تمھارا
غرور پرور، انا کا مالک، کچھ اس طرح کے ہیں نام میرے
مگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا، تو میں تمھارا
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہے لگاؤں بازی
اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا، تو میں تمھارا
تمھارا عاشق، تمھارا مخلص، تمھارا ساتھی، تمھارا اپنا
رہا نہ ان میں سے کوئی دنیا میں جب تمھارا، تو میں تمھارا
تمھارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں
اگر مقدر کا کوئی ٹوٹا کبھی ستارا، تو میں تمھارا
یہ کس پہ تعویذ کر رہے ہو؟ یہ کس کو پانے کے ہیں وظیفے؟
تمام چھوڑو بس ایک کر لو جو استغارہ، تو میں تمھارا
عامر امیّر
آگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ ، تو میں تمھارا
Reviewed by Zintovlogs
on
March 18, 2020
Rating:
No comments: