banner image

Facebook

banner image

میرا جسم میری مرضی

میرا جسم میری مرضی


لاہور کی سڑکوں پر لبرل آنٹیاں ایسے کونسے مطالبات منوانا چاہتی ہیں جو اسلام انہیں نہیں دیتا؟ کیا یہ پاکستان جیسے مسلمان معاشرے میں کپڑے اتارکے گھومنا چاہتی ہیں یا مردوں کے برابر حقوق چاہتی ہیں؟ برائے مہربانی کوئی لبرل عورت مجھے بتائے کہ وہ کونسے حقوق ہیں جو اسلام نے آپ کو نہ دیکر زیادتی کی ہو ؟
سڑکوں پر بےحیائی و بےشرمی کا مظاہرہ کرنے والی عورتوں کو کہوں گی کہ کیا آپ نے اسلام سے پہلے کی عورت کی تاریخ پڑھی ہے. کیا آپ جانتی ہیں کہ اسلام سے قبل ہندو، عیسائی اور یہودی آپ کو نہ صرف "منحوس" سمجھتے تھے بلکہ "بچی" پیدا ہوتے ہی آپ کو زندہ دفن کردیتے تھے. آپ کو نہ جائداد میں حق ملتا تھا نہ ہی معاشرے میں کوئی کردار،
اسکے برعکس....
اسلام نے آپ کو عزت دی،
اسلام نے آپ کو آزادی دی،
اسلام نے آپ کو منحوس نہیں کہا،
اسلام نے آپ کو زندہ دفنانے سے منع کیا
اسلام نے آپ کو گھر کی ملکہ بنایا
اسلام نے آپ کے قدموں تلے جنت رکھ دی
اسلام نے آپ کو جائداد میں بھی حقوق دلوائے
اسلام نے آپ کو ہر روپ میں عزت بخشی
اسلام نے آپ کو چادر چار دیواری کا تحفظ فراہم کیا
جبکہ؛
یہودی و عیسائی آج بھی آپ کو منحوس سمجھتے ہیں
آپ کو کھلونہ سمجھ کر آپکے جسم سے کھیلتے ہیں
آپ کو جائداد میں کوئی حقوق نہیں دیتے
آپ کو نائٹ کلبز اور شراب خانوں میں ننگا نچواتے ہیں
آپ کو فحاشہ بننے پر داد دیتے ہیں،
شادی کے بجائے آپ کو گرل فرینڈ بنانے کو ترجیع دیتے ہیں
عمر رسیدہ ہونے پر دھکے دیکر آپ کو اولڈ ہوم چھوڑ آتے ہیں.
اس سب کے باوجود بھی آپ کو اعتراض ہے کہ اسلام نے آپ کو حقوق نہیں دیے.....؟
اگر اسلام نے حقوق نہیں دیے تو چیلنج کرتا ہوں بتائیے دنیا کا وہ کونسا مذھب ہے جس نے آپ کو عورت کو اسلام سے زیادہ حقوق دیے ہوں... ؟
اے مسلمان بہن !
خدارا ان مغربی عورتوں کی طرح خود کو "جسم بیچنے کی دکان" مت بناؤ. آپ باعزت مسلمان خواتین ہیں، آپ ان مغربی بےحیا عورتوں کی طرح ہرگز نہیں ہیں کہ جنہیں جو مرد جب چاہے چھو کر اپنی حوس کا نشانہ بناکے پھینک دیتا ہے.
آپ مسلمان ہیں. آپ کو اللہ( عزوجل) نے عزت دی ہے، آپ کو ہر کوئی نہیں دیکھ سکتا اور آپ بھی یہی چاہتی ہیں کہ لوفر لفنگے لوگ آپ کو نہ گھورا کریں، اسلام نے آپ کو تحفظ دیا، اسلام میں آپ کو ہر کوئی نہیں چھو سکتا.
پھر بھی یہ گلا کہ حقوق نہیں مل رہے؟
خداراپنی جانو پر اتنا ظلم نہیں کریں 
میرا جسم میری مرضی میرا جسم میری مرضی Reviewed by Zintovlogs on March 02, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.