banner image

Facebook

banner image

کہتے ہیں کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران شام پر ٹڈی دل نے حملہ کیا


کہتے ہیں کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران شام پر ٹڈی دل نے حملہ کیا اور باغات اور فصلوں کو تباہ کر دیا جس کی وجہ سے قحط آ گیا اور ایک خلقت موت کے گھاٹ اتر گئی۔

اس دوران غوطہ کے گاؤں داریا میں ایک شخص کا باغ بالکل محفوظ اور تروتازہ رہا۔ ٹڈی دل نے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ چنانچہ لوگوں نے حکومت سے شکایت کی کہ اس شخص کے پاس ٹڈی دل کو مارنے کی دوا موجود تھی لیکن اس نے کسی کو اس کا نہیں بتایا۔

اس پر حکومت نے ایک فوجی دستہ اس کو سزا دینے کے لئے بھیجا۔ افسر نے اس شخص پر کوڑا اٹھایا اور پوچھنے لگا کہ تم نے اس کرم کش دوا کو حکومت اور عوام سے کیوں مخفی رکھا؟ وہ بولا کہ جو دوا میں استعمال کرتا ہوں وہ سب کو معلوم ہے لیکن کوئی بھی اسے استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ افسر نے پوچھا کہ وہ دوا کیا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ عشر زکوٰۃ۔۔

افسر کہنے لگا کہ کیا ٹڈی دل عشر زکاۃ دینے اور نہ دینے والے باغ میں فرق کر سکتا ہے؟ وہ شخص کہنے لگا تجربہ کر کے دیکھ لیں۔ چنانچہ فوجی ٹڈیاں اس باغ میں چھوڑتے تھے اور وہ وہاں سے بھاگ جاتی تھیں۔

اس کے بعد اس شخص نے یہ حدیث سنائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے مال کی حفاظت زکاۃ سے کرو، مریضوں کا علاج صدقے سے اور بلاؤں کی لہروں کا استقبال اللہ کے سامنے عاجزی سے کرو۔‘‘

زکاۃ نے ٹڈی دل کو شکست دے دی تھی،

خدارا اپنے اعمال دیکھو پہلے اور
ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو زکاۃ دے

اور کرونا جیسی وباءی مرض سےخدا ہمیں محفوظ رکھیں

کہتے ہیں کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران شام پر ٹڈی دل نے حملہ کیا کہتے ہیں کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران شام پر ٹڈی دل نے حملہ کیا Reviewed by Zintovlogs on May 31, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.