banner image

Facebook

banner image

سیاسی جماعتیں اور کالی بھیڑیں


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیاسی جماعتیں اور کالی بھیڑیں

تحریر : محمد فاروق خٹک خاورئی 
Pakistani Politicians

,,کالی بھیڑ “کی اصطلاح اکثر ایسے لوگوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو اپنے ادارے یا سیاسی جماعت کو خراب کرتی ہے ۔ بھیڑ کالی ہو یا سفید بہر حال ایک شریف جانورہے ہکری کی طرح یہ درختوں کی شاخوں کو نہیں چھیڑتی بلکہ نیچے زمین پر چر لیتی ہے ۔ اور یہی وجہ ہے کہ منشی پریم چند نے ,,غم نہ داری بزُ بخر “لکھی ہے بھیڑ بخر نہیں لکھی ۔ پشاور میں گدھوں اور کتوں کے خلاف,, چرسی تکہ “والوں کی آپریشن کلین اپ تو سمجھ میں آتی ہے کہ دونوں بے کار جانور ہیں لیکن پتہ نہیں کہ,, شنواری تکہ “والوں کو کالی بھیڑوں کی بجائے سفید بھیڑوں سے کیا بیر ہے کہ وہ سفید بھیڑوں کو کاٹ کاٹ کر ان کے تکے بوٹی بنانے پر لگے ہوئے ہیں ۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ زندگی میں ایک بار ہمیں بھی ایک کالی بھیڑ سے واسطہ پڑا تھا
کسی زمانے میں جب ہم چھوٹے تھے تو گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنی گائے چرایا کرتے تھے دوپہر کے وقت ہم اپنے جانوروں کو پانی پلانے گاوں کے مخصوص چشموں,, سڑہ چینہ “اور ,,آمادی پاٹی کاندہ “لے جایا کرتے تھے ایک دن ہم حسب معمول اپنے گائیوں کو پانی پلانے آمادی پاٹی کاندہ کے چشمے پر لے گئے توچشمے کے قریب والے موڑ سے ایک کالی بھیڑ نے سر باہر نکالاجس کے چہرے پر داغ بھی تھے ۔ یہ جگہ ویسے بھی جنات پریوں اور,, شیشکوں “کے لیے مشہور تھی بس پھر کیا ہم سمجھے کہ یہ بھی ان ہی بلاؤں میں سے کوئی ایک بلا ہے ہم سرپر پیر بلکہ سرکے چادر اور پیروں کے جوتے چھوڑ کر سراسیمگی اور حواس باختگی کے عالم میں بھاگے کہ ہمارے آنکھوں کے سامنے چنگاریاں اٹھنے لگیں جانور وں نے ہماری حالت دیکھی تو وہ ہم سے بھی تیز ہمارے آگے آگے بھاگے جیسے وہ شیر دیکھ کر بھاگتے ہیں ۔ 
وطن عزیز کی سیکولر اور نیشنلسٹ جماعتوں میں تو شاید ہی کوئی سفید بھیڑ ہو کیونکہ سیکولر ذہن اور پروگرام اپنے مفاد سے آگے سوچنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا ۔
بڑی بڑی نظریاتی جماعتیں ان کال بھیڑوں کی وجہ سے مات کھا جاتی ہیں ۔ میں اللہ تعالی کی قدرتوں پر غور کرتا رہا کہ ملک کی اسلامی جماعتیں بے شک کہ فی الوقت اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ۔ اللہ کے نیک بندوں پر آزمائشیں بھی آتی رہتی ہیں ۔ اور اسلامی جماعتیں فرشتوں کی جماعتیں بھی نہیں ہیں اگر سید احمد شہید ؒ کی تحریک مجاہدین پر جمود طاری ہو سکتا ہے اور ان کی تحریک میں بھی کالی بھیڑیں مل سکتی ہیں بلکہ کالی بھیڑوں کی وجہ سے یہ عظیم تحریک ختم ہوسکتی ہے ۔
ایک طرف ملک کی اسلامی جماعتیں ان کی بے پناہ سعی و جدوجہد اور قربانیاں اور خدمات لیکن ہم دن بدن اسلامی انقلاب سے دور ہوتے جارہے ہیں میں اللہ تعالی کی قدرتوں پر غور کرتا رہا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ ہمیں اپنی صفوں سے" کالی بھیڑوں" کا خاتمہ کرنا ہوگا ہمیں "تطہیر افکار "سے قبل " تطہیر کارکنان "کا تیشہ چلانا ہوگا تب ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ 
اسلامی جماعتوں میں جب اخلاص تھا فی سبیل اللہ کام کا جذبہ تھا ہم آگے بڑھ رہے تھے لیکن بدقسمتی سے جب اسلامی جماعتوں میں پلاٹوں کے فراڈی ، سکولوں کی مافیا ' کاروباری ذہنیت والے مفاد پرست ' عہدوں اور مناصب کے پجاری ' سیٹوں کے بھوکے اور آئے دن وفاداریاں بدلنے والے گھس آئے ہماری الٹی گنتی کا سفر وہیں سے شروع ہوا ہے۔ بالکل اسی طرح الیکشن کے دنوں میں اسلامی جماعتوں میں کالی بھیڑیں گھس آتی ہیں جو اپنے قول و فعل اور کردار و گفتار سے مخلص کارکنوں کی برسوں کی محنت ضائع کردیتی ہیں ۔
اسلامی جماعتیں اگر کامیابی چاہتی ہیں تو جہاں ان کے لیے اور بھی عوامل ممکن ہیں ایک بنیادی عمل یہ کہ اپنی صفوں سے کالی بھیڑوں کو نکال باہر کردیں ۔ یہ ابتداء میں زہر کا گھونٹ لگے گا لیکن ہمیں یہ جام نوش کیے بغیر کامیابی نہیں ملے گی کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ اپنے مقدس دین کو مومنین صالحین اور مخلصین کے ہاتھوں غلبہ عطا کرے گا 
سیاسی جماعتیں اور کالی بھیڑیں سیاسی جماعتیں اور کالی بھیڑیں Reviewed by Zintovlogs on March 06, 2019 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.