banner image

Facebook

banner image

Hot Line

hot line

اس کو مجھ سے کتنا گلہ تھا
میرے اور تمہارے بیچ
اتنے لوگ آجاتے ہیں
بات نہیں ہو سکتی ہے 

موسم کی پہلی بارش میں 
رت کی پہلی برفوں میں
پورے چاند کی راتوں میں
شام کی مدھم خوشبو میں
صبح کی نیلی ٹھنڈک میں
کتنا بے بس ہوتا ہوں
دل کتنا دکھ جاتا ہے

آج مرے اور اس کے بیچ
کوئی تیسرا فرد نہيں ہے 
ہاتھ کی اک ہلکی جنبش سے
مجھ سے رابطہ ہوسکتا ہے 
لیکن وہ آواز سنے
کتنے موسم بیت گئے 
میرے لئے بھی اس کو بلانا 
اتنا مشکل نہيں رہا 
لیکن سچی بات یہ ہے کہ 
لہجوں اور آوازوں کے 
ویسے رنگ نہيں ہيں اب 
دھن تو وہی ہے لیکن دل 
ہم آہنگ نہیں ہیں اب 

الگ ہیں خواب اس کے 
زندگی میں اس کی ترجیحات ہی کچھ اور لگتی ہیں
بہت کم بولتا ہے 
مجھے اس نے لکھا ہے 
صبح
میں نے لان میں کچھ خوبصورت پھول دیکھے 
مجھے بے ساختہ یاد آگئیں تم

مجھے معلوم ہے 
میں عمر کے اس ملگجے حصے میں ہوں
جب میرا چہرہ 
کسی بھی پھول سے قربت نہیں رکھتا
مگر جی چاہتا ہے 
اس کی باتوں پر
ذرا سی دیر کو ایمان لے آؤ۔ 


پروین شاکّر 
Hot Line Hot Line Reviewed by Zintovlogs on September 19, 2019 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.