ہمارے ملک پاکستان میں ایسے بڑے بڑے نام ہیں جو ہمیں سادگی ااور انگساری کا درس دیتے ہیں اور ہمیں فضول خرچی سے منع کرتے ہیں اور زندگی سادہ سے سادہ تر گزارنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں لیکن اگر اپ غور کریں تو ہہی لوگ جو ہمیں سادگی کا درس دیتے ہیں تقریبا سب کے پاس ایک ایک کروڑ کی گاڑیاں ہیں اور کروڑوں مالیت کے بنگلوں میں رہتے ہیں۔
اور جب کوئي اسے پوچھے کہ اپ ہمیں تو سادگی کا درس دیتے ھو لیکن خود کروڑوں کی گاڑی میں سفر کرتے ھو تو جواب میں کہتے ہیں کہ اسلام میں ھے کہ اپنے لئے اچھی سواری کا انتخاب کرو۔ لیکن موصوف اس کی وضاحت نہیں کرتے کہ بھائي اٹھ یا نو لاکھ کی گاڑی بھی اچھی سواری ھے ۔
اگر فلسطین یا کشمیر میں کوئي شہید ھوتا ھے تو یہ پاکستان میں لاکھوں ادمیوں کی ریلیاں نکال کر پاکستانیوں کی زندگی اجیرن بنا دیتے ہیں ۔ لیکن پچھلے چند سالوں میں کتنے پاکستانی اپنے ہی ملک میں بے گناہ مارے یا شہید ھوگئے ہیں لیکن مجال ھے کہ یہ لوگ ان کے حق ریلی نکالنا تو دور ھے کوئی بات تک ہی
کریں۔
کریں۔
لیکن جب بھی کوئی اسے اختلاف کرے یا تنقید کرے تو یا سارے اپنی اپنی طرف سے فتوے بانٹنا شروع کردیتے ہیں اور اس کی جان لینے پر تل جاتے ہیں۔
اسلامی ملک میں سب سے اہم کردار اور ذمہ داری مولوی طبقے کی ھوتی ھے ۔ جو ملک میں امن امان ، سماجی رواداری ، بھائی چارے ، اوراسلامی اصولوں کے ساتھ زندگی گزارنے اور لوگوں کو اتفاق سے رہنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں
لیکن بدقسمتی سے ہمارے مولوی حضرات بھی ایسے ھوگئے ہیں کہ نہ ادھر کے اور نہ ادھر کے ایک جگہ پر سارا دن مائک پکڑ کر حکمرانوں کو چور اور ڈاکوں کہتے ہیں لیکن شام کو اسی حکمرانوں کی دعوت پر اسکے ساتھ ایک ہی دسترخوان پر کھانا نوش فرماتے ہیں ۔
سود پر گھنٹوں گھنٹوں تقریریں کرتے رہتے ہیں لیکن عملی کام کوئی نہيں
زنا اور بے حیائی کو حرام اور گناہ کہہ کر اسے بچنے کی تلقین تو کرتے رہتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ کاروائی نہیں ۔ لاھور میں لاکھوں کی اجتماع کا بندوبست تو کرسکتے ہیں لیکن اسی لاھور میں ھیرا منڈی میں سالانہ لاکھوں نہیں تو کم سے کم ہزاروں لڑکیوں کی عزتوں کے ساتھ کھیلا جاتا ھے مجال ھے کہ یہ لوگ اس حوالے سے اوف تک کرے ۔
ایسے مولوی ہمیں کیا فحاشی اور بے حیائی سے بچنا سیکھائیں گے جس کی خود کی ویڈیوز ھوٹل کے کمروں میں بنتی ھو۔
ایسے مولوی ہمیں کیا نشے اور جوئے سے بچائیں گے جس کے اپنے شراب اور جوئے کے اڈے کراچی میں چل رھے ہوں۔
ایسے مولوی ہمیں کیا سمجھائیں گے کہ میڈیا پر فحاشی کو کسے روکنا ھے جو خود میک اپ کرکے ٹاک شو میں انے پر فخر محسوس کرتے ھو۔
ایسے مولوی ہمیں کیا حرام خوری اور چوری سے رکیں گے جو خود حاجیوں کے پیسے لوٹ کر ملک سے مفرور ھوں۔
اخر میں۔۔۔۔۔۔۔۔
خدارہ ہم پر رحم کرو ۔۔۔ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں مسلمان ہی رہنے دو۔
تحریر: لیاقت علی
تحریر: لیاقت علی
خدارہ ہم پر رحم کرو ۔۔۔ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں مسلمان ہی رہنے دو۔
Reviewed by Zintovlogs
on
October 10, 2019
Rating:
ReplyDeleteHealth Benefits of Cinnamon
#Health #Benefits of #Cinnamon
http://haripurtoday.blogspot.com/2018/02/cinnamon-use-and-its-benefits.html
Bhola Record Arrested in Rape Case
ReplyDeletehttp://haripurtoday.blogspot.com/2018/03/bhoola-record-rape-updates.html