banner image

Facebook

banner image

اسکا اب روپ رنگ کیا ہوگا

Urdu-poetry-uska-ab-roup-rang-kya-hoga

اسکا اب روپ رنگ کیا ہوگا
بولتا انگ انگ کیا ہوگا

دلکشی جس کی ہو اداسی میں
اسکی خوشیوں کا رنگ کیا ہوگا

جی رہا ہے ترے فراق میں جو
اسکے جینے کا ڈھنگ کیا ہوگا

قینچیاں آسماں میں چلتی ہیں
اب اڑا کر پتنگ کیا ہوگا

جامہ پوشی فریب لگتی ہے
کوئی ایسا بھی ننگ کیا ہوگا

جیتنے پر بھی ہار اپنی ہے
چھیڑ کر تم سے جنگ کیا ہوگا

سات رنگوں کی اس دھنک میں پیام
دیکھئے اپنا رنگ کیا ہوگا 

پیام 
اسکا اب روپ رنگ کیا ہوگا اسکا اب روپ رنگ کیا ہوگا Reviewed by Zintovlogs on October 07, 2019 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.