تو میرے خوابوں سمیت اپنی اداس آنکھیں
بھلاکے جاؤ
کہ جب بھی ملنا پڑے کسی سے
کسی شناسا کہ اجنبی سے
تو یوں نہ ہو
تم چھپا نہ پاؤ
تمام ماضی
تمام سچ کے لہو میں تر
ناتمام وعدے
کہ اجنبی دوستوں سے ملتے ہوئے
خود اپنی اداس آنکھوں میں
بولتے سچ کو دفن کرنا
بہت ہی مشکل ہے
اپنے ماضی کے سچ پہ
اظہار معزرت
اور معزرت جرم و سزا سے بھی
اک کڑا عمل ہے
جو تم سے شاید کبھی نہ ہوگا
محسن نقوی
اگر بچھڑنا ٹھہر گیا ہے
Reviewed by Zintovlogs
on
October 16, 2019
Rating:
No comments: