اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ
پاکستان خطے میں ترقی کے برابر مواقع پر یقین رکھتا ہے،سارک چارٹر ڈے خطے کی قیادت
سے غربت، جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، باہمی احترام اور
ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے سارک ممالک ترقی حاصل کر سکتے
ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے 35 ویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ممبر ممالک کی عوام کو
مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پینتیسویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ممبر ممالک کی عوام کو
مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن
سارک ممالک کے دوراندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور
خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنے کی غرض سے سارک چارٹر مرتب کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ
دن ہماری توجہ اس بڑی ذمہ داری کی طرف مبذول کراتا ہے جو اس خطے میں غربت، جہالت،
بیماری اور انڈر ڈویلپمنٹ کے خاتمے کے ضمن میں ہمارے کندھوں پر ہے۔اس موقع پر میں
سارک سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کرتا ہوں کہ آگے
بڑھنے کے اس عمل میں حائل رکاوٹ کو دور کیا جائے گا تاکہ سارک ممالک علاقائی ترقی
اور اپنی پوری استعداد کو برؤے کار لانے کے لیے آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان
انفرادی ، قومی اور خطے کی ترقی کے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے ۔انہوں
نے کہاکہ پاکستان اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ برابری اور باہمی عزت کے اصولوں پر
کاربند رہتے ہوئے موثر اور نتیجہ خیر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا
ہے
وزیر اعظم عمران خان کاسارک ممالک کیلئے خاص پیغام
Reviewed by Zintovlogs
on
December 09, 2019
Rating:
No comments: