مجھے عمران خان کیوں پسند ہے
30 اکتوبر 2011 کو مینار پاکستان جلسے میں عمران خان کے کہے ہوئے الفاظ " تبدیلی " سونامی " اور نیا پاکستان " نے مجھ سمیت لاکھوں پاکستانی نوجوان کو اپنا دیوانہ بنا لیا اس وقت میری عمر صرف 12 سال تھی
عمران خان لاکھوں نوجوان کی پہلی سیاسی محبت بن گیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہاں عمران خان بدلتا گیا وہاں میرے جیسے کئی لوگ بھی بدلنا شروع ہو گئے
کچھ نے شروع میں ہی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا اور کچھ نے یہ کہہ کر خود کو تسلی دی کہ " ایک موقع " تو ملنا چاہئے
جیسے جیسے وقت گزرتا گیا عمران خان سے پیار کرنے کی وجہ بھی بدلنے لگی
کبھی مایوس ہوا اور کبھی حد سے زیادہ پر امید ۔۔۔
کبھی مایوس ہوا اور کبھی حد سے زیادہ پر امید ۔۔۔
ایک کروڑ نوکریوں سے لے کر پچاس لاکھ گھروں کے نعروں تک کا سفر اب بھی جاری ہے لیکن اب عمران خان سے پیار کرنے کی وجہ نا تو عمران خان کی سیاست ہے اور نا ہی سیاسی منشور ۔۔میرے نزدیک عمران خان کو پیار کرنے کی سب سے بڑی وجہ عمران خان کے الفاظ " میرا جینا اور مرنا پاکستان کے لیے ہے "
آپ نیلسن منڈیلا سے سلطان قابوس ۔۔ پیوٹن سے لے کر شی جن پنگ تک ۔۔ اردگان سے لے کے مہاتیر تک دیکھ لیں ان سب میں آپ کو ایک بات مشترک نظر آئے گی اور وہ ہے اپنی عوام سے وفادار اور اپنی ریاست کے ساتھ مخلص ہونا اور یہی چیز مجھے عمران خان میں نظر آتی ہے !!!!
عمران خان اپنی عوام کے ساتھ مخلص اور اپنی ریاست کا وفادار ہے جس کی مثال شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی ہے ۔۔
دنیا صرف اسی کی عزت کرتی ہے جو اپنی عوام اور ریاست سے مخلص ہوتا ہے جیسا کہ سلطان قابوس، نیلسن منڈیلا ، پیوٹن ،مہاتیر وغیرہ وغیرہ۔ ۔
لیکن ایک بات یاد رکھیں کوئی بھی لیڈر ایک دم سے اپنی عوام کو عظیم قوم نہیں بنا دیتا اس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے ۔۔ پیوٹن بیس سال سے روس پر حکومت کر رہا ہے ، مہاتیر تیس سال تک رہا ایسا ہی اردگان ہے اور شی جن پنگ تو حیات چین کا صدر ہے
عمران خان دنیا میں پاکستان کا سفیر اور ایک مثبت چہرہ ہے اس کو بھی کچھ وقت درکار ہے
وقت کے ساتھ ساتھ انشااللہ یہ ہی پاکستان کی عوام دنیا کی عظیم قوم بنے گی ۔۔۔
مسلمان ہوں نا کبھی مایوس ہوں گا اور نا ہی کبھی نا امید اگر عمران خان یہ نا کر سکا اور اللّه تعالیٰ کسی اور سے یہ کام لے گا انشااللہ ۔۔۔
لیکن جب تک عمران خان کا جینا اور مرنا پاکستان کے لیے اور یہ اپنی عوام اور ریاست کا وفادار رہے گا اور اس سے یوں ہی یہ پیار جاری رہے گا
وقت کے ساتھ ساتھ انشااللہ یہ ہی پاکستان کی عوام دنیا کی عظیم قوم بنے گی ۔۔۔
مسلمان ہوں نا کبھی مایوس ہوں گا اور نا ہی کبھی نا امید اگر عمران خان یہ نا کر سکا اور اللّه تعالیٰ کسی اور سے یہ کام لے گا انشااللہ ۔۔۔
لیکن جب تک عمران خان کا جینا اور مرنا پاکستان کے لیے اور یہ اپنی عوام اور ریاست کا وفادار رہے گا اور اس سے یوں ہی یہ پیار جاری رہے گا
اللّه پاکستان کا حامی و ناصر ہو آمین ۔۔۔
( میری اس تحریر سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں )
میرے اپنے خیالات ہیں ۔۔
شکریہ۔۔ ☆☆
میرے اپنے خیالات ہیں ۔۔
شکریہ۔۔ ☆☆
مجھے عمران خان کیوں پسند ہے
Reviewed by Zintovlogs
on
January 18, 2020
Rating:
No comments: