banner image

Facebook

banner image

پہنچے جو سر عرش تو نادار بہت تھے

پہنچے جو سر عرش تو نادار بہت تھے
دنیا کی محبت میں گرفتار بہت تھے

گھر ڈوب گیا اور انہیں آواز نہیں دی 
حالانکہ مرے سلسلے اس پار بہت تھے

چھت پڑنے کا وقت آیا تو کوئی نہیں آیا 
دیوار گرانے کو رضا کار بہت تھے

گھر تیرا دکھائی تو دیا دور سے لیکن
رستے تری بستی کے پراسرار بہت تھے

ہنستی ہوئی آنکھوں کا نگر کہتے رہے ہم
جس شہر میں نوحے پس دیوار بہت تھے

یہ بے رخی اک روز تو مقسوم تھی اپنی 
ہم تیری توجہ کے طلبگار بہت تھے

آسائش دنیا کا فسوں اپنی جگہ ہے
اس سکھ میں روح کے آزاد بہت تھے


پروین شاکر
پہنچے جو سر عرش تو نادار بہت تھے پہنچے جو سر عرش تو نادار بہت تھے Reviewed by Zintovlogs on February 11, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.