اس نے پھول بھیجے ہيں
پھر مری عیادت کو
ایک ایک پتی میں
ان جمیل ہاتھوں کی
خوشگوار حدت ہے
ان لطیف سانسوں کی
دلنواز خو شبو ہے
دل میں پھول کھلتے ہيں
روح میں چراغاں ہے
زندگی معطر ہے۔
پھر بھی دل یہ کہتا ہے
بات کچھ بنالیتا
وقت کے خزانے سے
کاش وہ خود آجاتا
پروین شاکر
اس نے پھول بھیجے ہیں
Reviewed by Zintovlogs
on
February 11, 2020
Rating:
No comments: