banner image

Facebook

banner image

ویسٹ منسٹرایبے


قدم نہیں اٹھتے ہیں
جانے کس کے سر پہ
کس کے دل پر
پاؤں پڑجائے
یہاں اس ٹھنڈے فرش کے نیچے
گرمی خواب سے جلنے والی
کتنی آنکھیں خوابیدہ ہیں
وہ جو دنیاوی فرہنگ میں
خوش طالع کہلاتے تھے
جن کے بخت کا تارہ
وقت کے ماتھے پر کچھ ایسے چمکا
جیسے کبھی کبھی غروب نہ ہوگا
جن کی فکر نے
ایک ہجوم کا دھارا موڑا تھا
کوئی وقت، کوئی حرکت اور کوئی مقام سے آگے تھا
دو تثلیثوں کا ٹکراؤ
عزت نفس کا پرچم آکر کیسی ہوا میں لہرایا تھا
خاموشی کی اک اپنی آواز ہے لیکن
حد سے بڑھے تو
سناٹا بھی بول اٹھتا ہے
گرجا کے اس سحر زدہ سے نیم دھند لکے میں
دیواروں پر بنی ہوئی تصویریں زندگی لگتی ہیں
خندہ استہزا سے مجھ کو دیکھتی ہیں
لڑکی! تو کس زعم میں ہے
شعر تو ہم بھی لکھتے ہیں
ہم بھی آگ سے خاک ہوئے
کل تو بھی مٹی میں مٹی ہوجائےگی
لیکن ہم میں اور تجھ میں اک فرق رہے گا
تیرے نام کا تارہ بھی 
تیری طرح بجھ جائے گا۔ 


پروین شاکر
ویسٹ منسٹرایبے ویسٹ منسٹرایبے Reviewed by Zintovlogs on February 17, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.