کلاس سسٹم کا گند ۔۔
سرکاری اور ملٹی نیشنل کمپنیز میں عام طور دو واش روم ہوتے ہیں ۔۔ لیڈیز اور جینٹس کی تفریق تو ہر جگہ موجود ہوتی ہے مگر جہاں زیادہ مرد مزدور کام کرتے ہیں وہاں پر دو واش روم قائم کیے جاتے ہیں ۔
ایگزیکٹو ۔۔ اور عام آدمی کے لئے
کلاس سسٹم ہمارے مسجدوں اور امام بارگاہوں میں بھی پنجہ گاڑ چکی ہے ۔۔۔۔ جو زیادہ چندہ دیتا ہے وہی مسجد کمیٹی کا صدر ہوتا ہے اور اللّه کے گھر میں اسی کی بات چلتی ہے ۔۔۔۔ وہی کار مختار ہوتا ہے
کلاس سسٹم ہمارے مسجدوں اور امام بارگاہوں میں بھی پنجہ گاڑ چکی ہے ۔۔۔۔ جو زیادہ چندہ دیتا ہے وہی مسجد کمیٹی کا صدر ہوتا ہے اور اللّه کے گھر میں اسی کی بات چلتی ہے ۔۔۔۔ وہی کار مختار ہوتا ہے
عام آدمی جتنا مرضی نمازی اور متقی بن جاۓ اس کو محلہ مسجد کمیٹی میں کوئی مقام نہیں ملتا ۔۔
قاری صاحب اور اپر مڈل کلاس کا واش روم الگ ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔
قاری صاحب اور اپر مڈل کلاس کا واش روم الگ ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔
انقلاب پسند دوستوں کو اکثر عرض کرتا ہوں کہ اصل انقلاب اس دن گلی کوچوں سے نکلے گا جس دن منبر سے خطبہ جمعہ میں غربت پر بیان هو گا ۔۔۔
دولت کی تقسیم پر بات چیت هو گی ۔۔۔۔ اللّه کے وسائل پر بات چیت کا آغاز کیا جائے گا اور وسائل پر قابض لوگوں کی بات چلے گی ۔۔۔۔
دولت کی تقسیم پر بات چیت هو گی ۔۔۔۔ اللّه کے وسائل پر بات چیت کا آغاز کیا جائے گا اور وسائل پر قابض لوگوں کی بات چلے گی ۔۔۔۔
صرف چند دنوں میں انقلاب تیار هو سکتا ہے ۔۔۔۔۔
مگر ملاں بیچارہ کیا کرے ؟
مگر ملاں بیچارہ کیا کرے ؟
اس کی تنخواہ عام آدمی ادا نہیں کرتا ہے وہ امیروں کی جیب سے جاتی ہے ۔۔۔۔۔
اشرافیہ کا شکنجہ توڑنا اتنا آسان نہیں ۔۔۔۔۔ انقلاب باتوں سے نہیں لایا جا سکتا ہے ۔۔۔۔ نظام سے لڑنا پڑتا ہے ..
گالیاں سننی پڑتی ہیں ۔۔۔
اکیلا هو کر مرنا پڑتا ہے ۔۔۔
اکیلا هو کر مرنا پڑتا ہے ۔۔۔
حق اچھا، پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا
تم بھی کوئی منصور ہو جو سُولی پہ چڑھو؟ خاموش رہو
کلاس سسٹم کا گند
Reviewed by Zintovlogs
on
February 19, 2020
Rating:
No comments: