banner image

Facebook

banner image

سمجھدای کی ایک نظم


باسو بہت رویا 
اور مصر رہا کہ اسے اسکی زوجہ کے ساتھ ہی دفن کر دیا جائے
نوجوانوں نے ایک دوسرے کو
آنکھوں ہی آنکھوں میں کہنیاں ماریں
بوڑھوں نے اسے خلل دماغ کہا
اور مولوی نے بدعت
باسو بڑی مشکل سے گھر لایا گیا
وہ روز دفتر سے سیدھا میوہ شاہ چلا جاتا
پھولوں اور اگربتیوں کیساتھ
اس کا کافی عرصے یہی معمول رہا 
پھر جمعرات کے جمعرات 
پھر ہر نو چندی کو
پھر عید، اور شب برات
اخری میں برسی کے برسی
ایک دن چلچلاتی دھوپ میں
بس نمبر 60 سے اترتے ہوئے
اس کی نظر ایک پیڑ پر پڑی 
تو اسے دفتر میں رکھی گئی 
نئی ٹائپسٹ کا خیال آگیا
اس دن اسے احساس ہوا 
کہ دنیا ایک آدمی پر مشتمل نہیں ہے
باسو بہت ہنسا

پروین شاکّر
سمجھدای کی ایک نظم سمجھدای کی ایک نظم Reviewed by Zintovlogs on March 11, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.