banner image

Facebook

banner image

یہ تو صرف ایک بھیڑیا پکڑا گیا ہے

Pakistan

یہ تو صرف ایک بھیڑیا پکڑا گیا ہے حالانکہ پاکستان کی تمام تر یونیورسٹیز ایسے بھیڑیوں سے بھری پڑی ہیں ایسا نہیں کہ یہ مولوی ہے اس لیے طالبات کو بلیک میل کرتا تھا
کتنی طالبات کا رئپ کیا تعداد یاد نہیں ۔پروفیسر صلاح الدین
گومل یونیورسٹی کا گریڈ 21 کا ڈین فیکلیٹی اف اسلامیات پروفیسر صلاح الدین پولیس کی تین گھنٹہ کی تفتیش میں فرفر گناہوں کا اعتراف کرنے لگا ہے ۔
پروفیسر کا کہنا ہے وہ گزشتہ دس سال سے طالبات کا رئپ کر رہا ہے اور کتنی لڑکیوں کا رئپ کر چکا ہے تعداد یاد نہیں ۔پروفیسر نے بتایا عام طور پر طالبات کو فیل کرنے کی دھمکی دے کر ،پیپرز میں فیل کر کے یا نمبر بڑھانے کا لالچ دے کر وہ رئپ کرتا تھا ۔ پروفیسر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جامعہ کے بعض اعلی عہدیداروں کی اسے حمایت حاصل تھی اور بعض مخصوص طالبات کو دیگر عہدیدداران کے پاس بھیجتا تھااس لئے اس کے خلاف اگر کوئی شکائت اتی تو اسے دبا دیا جاتا۔
پروفیسر کا کہنا ہے اسے تین اعلی ترین عہدے اسی لئے دئے گئے تھے ۔
دریں اثنا پروفیسر کے کرتوت ایک سٹنگ اپریشن میں سامنے آنے پر جامعہ کے بعض اعلی عہدیدران میں خوف کی کیفیت ہے ۔ جامعہ کے دو ٌپروفیسروں نے اتوار کے روز پولیس حراست میں پروفیسر سے ملاقات کی ۔ یونیورسٹی نے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس میں پروفیسر کو برطرف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ ایک اعلی تعلیمی ادارے میں ملی بھگت سے ایسا گھناونا کھیل سالوں سے کھیلا جا رہا ہےتھا اور متعدد شکایات سامنے آنے کے باوجود اس بااثر شخص کے خلاف یونیورسٹی نے کاروائی نہیں کی اس حمام میں بہت سارے ننگے ہیں ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ یونیورسٹیوں کے نظام امتحان میں اصلاح لائی جائے اور پروفیسرز کی پسند ناپسند سے مارکینگ کی جگہ پر ایک آلٹرنیٹر سسٹم لایا جائے جس میں طلبا کسی کی بلیک میل میں نہ آسکے اور نک کسی کو بے لگام اختیارات ملے جسکو وہ ذاتی انا کی تسکین کے لئے استعمال کرسکے۔
یہ تو صرف ایک بھیڑیا پکڑا گیا ہے یہ تو صرف ایک بھیڑیا پکڑا گیا ہے Reviewed by Zintovlogs on March 03, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.