قسمت سے بھی کچھ سوا دیا ہے
بارش نے ہمیں ملا دیا ہے
دیکھی ہے مری اداسی اس نے
اور دیکھ کے مسکرا دیا ہے
اب تو مجھے صبر آگیا تھا
یہ کس نے مجھے رلا دیا ہے
وہ چاہے تو راستہ بدل لے
میں نے تو دیا جلا دیا ہے
اس رونق بزم نے تو میری
تنہائی کوبھی سجا دیا ہے
وہ پل کہ سلگ اٹھا ہے ملبوس
اور اس نے دیا بجھا دیا ہے
پروین شاکر
قسمت سے بھی کچھ سوا دیا ہے
Reviewed by Zintovlogs
on
February 17, 2020
Rating:
No comments: