banner image

Facebook

banner image

انڈر21 خیبرپختونخواگیمز ،پشاور کی برتری برقرار



انڈر21 خیبرپختونخواگیمز ،پشاور کی برتری برقرار
بنوں نے دوسرے ،مردان تیسرے اور ہزارہ چوتھے نمبر پر
پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر جاری انڈر21 گیمز کے مردو خواتین کے ریجنل مقابلوں میں اب تک موصول ہونیوالے نتائج کے مطابق پشاور کی برتری برقرار ہے 'یہ مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس'حیات آباد سپورٹس کمپلیکس'چارسدہ سپورٹس کمپلیکس 'عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور پشاور یونیورسٹی گرائونڈز پر منعقد ہوئے 'مردوں کے مقابلوں میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیارخٹک'ڈی جی ٹورازم جنید خان 'ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ 'ڈی ایس اوز 'آر ایس اوز 'سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود'پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید عاقل شاہ سمیت دیگر شخصیات نے انعامات تقسیم کئے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی'اے سی چارسدہ مس رقیہ 'ڈی ایس او تحسین اللہ خان 'جعفر شاہ سمیت دیگر شخصیات نے انعامات تقسیم کئے ' مردوں کے بیس اور خواتین کے دس ایونٹس میں مقابلے ہوئے 'میڈلز ٹیبل کے مطابق اب تک ہونیوالے مقابلوں میں پشاور 33 گولڈ'20 سلور اور 9 برانز میڈلز کیساتھ سرفہرست ہے 'بنوں 8 گولڈ'پندرہ سلور اور آٹھ برانز میڈلز کیساتھ دوسرے 'مردان پانچ گولڈ'14 سلور اور 6 برانز میڈلز کیساتھ تیسرے'ہزارہ 7 گولڈ'ایک سولر اور تین برانز میڈلز کیساتھ چوتھے'ڈی آئی خان سات گولڈ'ایک سلور اور دو برانز میڈلز کیساتھ پانچویں جبکہ ملاکنڈ اور کوہاٹ ایک ایک گولڈ' ایک ایک سلور اور تین تین برانز میڈلز کیساتھ چھٹے نمبر پر ہیں 'مردوں کے والی بال کے فائنل میں بنوں نے پشاور کو تین ایک سے شکست دی اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید عاقل شاہ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سیکرٹری والی بال خالد وقار اور دیگر شخصیات وجود تھیں'ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں بنوں دو گولڈ'تین سلور اور دو برانز میڈلز اور 112 پوائنٹس کیساتھ پہلے'پشاور 86 پوائنٹس'دو گولڈ'تین سلور اور ایک برانز میڈلز کیساتھ دوسرے جبکہ مردان 76 پوائنٹس 'ایک گولڈ'دوسلور اور تین برانز میڈلز کیساتھ تیسرے نمبر پر ے 'باکسنگ میں پشاور تین گولڈ'دو سلور اور تین برانز میڈلز کیساتھ پہلے نمبر پر رہا'رسہ کشی میں چارسدہ نے گولڈ جبکہ کوہاٹ کی ٹیم نے سلور میڈل جیتا'بیس بال کے مقابلوں میں مردان نے پہلی جبکہ پشاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی 'ہینڈ بال کے فائنل میں پشاور نے مردان کوہرا دیا 'لان ٹینس کے فائنل میں پشاور نے بنوں کو شکست دی ' آرچری میں پشاور پہلے اور مردان دوسرے نمبر پر رہا'فٹسال کے مقابلوں میں کوہاٹ نے بنوں کو ہرایا 'تھرو بال میں پشاور کے کھلاڑی بازی لے گئے بنوں رنر اپ رہا'چک بال میں ہزارہ نے بنوں کو شکست دی 'سائیکلنگ میں پشاور کے کھلاڑی بازی لے گئے 'مردان دوسرے اور ملاکنڈ تیسرے نمبر پر رہا'سنوکر میں ہزارہ نے پشاور کو شکست دی'کراٹے میں پشاور نے ہزارہ کو شکست دی جبکہ سکواش میں پشاور نے ہزارہ کو مات دی'خواتین کے مقابلوں میں بیس بال میں مردان نے پشاور کو شکست دی 'ہاکی میں پشاور نے مردان کو ہرا دیا 'سکواش میں پشاور نے صوابی کو شکست دی 'لان ٹینس کا فائنل مردان نے جیت لیا پشاور کی ٹیم رنر اپ رہی'آرچری میں پشاور کی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا مردان رنر اپ رہا'ووشو اور جوڈو میں پشاور نے بنوں کو شکست دی 'تائیکوانڈو کے فائنل میں ڈی آئی خان نے پشاور کو شکست دی جبکہ ہزارہ تیسرے نمبر پر رہا'باسکٹ بال میں پشاور نے ہزارہ کو شکست دی جبکہ ہینڈ بال کا فائنل مردان نے جیت لیا پشاور کی ٹیم رنر اپ رہی۔
انڈر21 خیبرپختونخواگیمز ،پشاور کی برتری برقرار انڈر21 خیبرپختونخواگیمز ،پشاور کی برتری برقرار Reviewed by Zintovlogs on March 11, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.