بسم اللہ الرحمن الرحیم
لیوگئے زانگ
خاورئی کا سب سے اونچے مقام پر واقع ایک قدیم، پر فضاء اور تاریخی باغ
تحقیق: محمد فاروق خٹک خاورئی
,,لیوہ،، پشتو میں بھیڑیے کو کہتے ہیں جبکہ اس کا مادہ,,لیوگئے،، کہلاتی ہے - خاورئی کی قدیم تاریخ میں یہاں کے پہاڑوں اور اینگال میں بھیڑیوں کی کثرت ثابت ہے بلکہ بڑے بزرگوں کے اقوال میں چیتوں کا ذکر بھی ملتا ہے - ہمارے دور میں بھی بلکہ آج تک کبھی کبھی بھیڑیوں کے غول ہمارے پہاڑوں میں آتے ہیں اور مال مویشیوں کی چیر پھاڑ میں لگ جاتے ہیں گاؤں کے لاوڈ اسپیکر سے اعلان ہوتا ہے اور نوجوان ان کو مارنے کے لیے آپریشن شروع کرلیتے ہیں کچھ کو مارلیتے ہیں اور بقیہ کو بھگا کر دریائے سندھ کے اس پار جنگلات میں دھکیل کر علاقے کو کلیر اور مال مویشی کو محفوظ کردیتے ہیں - بزرگوں کے حکم کی تعمیل میں، میں نے خود اس طرح کے کئی آپریشنوں میں حصہ لیا ہے -
اسی مناسبت سے اس تاریخی باغ کا نام,, لیوگئے زانگ،، پڑا - خاورئی کے جنوب مغرب میں مندو خیل کے پہاڑی کے آخری سرے پر ایک قدرتی چشمے پر بنایا گیا یہ تاریخی اور قدیم باغ بقول سابقہ کونسلر برادر مقبول خان کے ان کے دادا ,, اصل دین خان بابا مرحوم،، نے تقریباً 150 سال قبل بنوایا تھا- اصل دین خان بابا کے بنائے ہوئے گھرنما کمرے کی دیواریں اور اثرات اب بھی یہاں موجود ہیں - اس وقت گاؤں میں باغ کا ہونا زندگی کی ضرورت تھی- سبزیوں اور روز مرہ کی ضروریات کے علاوہ اس باغ کے لیموں، انگور، انجیر اور انار وغیرہ بڑے مشہور اور صحت کے لیے مفید ہوا کرتے تھے -
مندو خیل اور خاورئی کے بارڈر پرواقع اینگال تک کے اس علاقے کی پہاڑوں میں آج تک چکوروں اور تیتر کی کثرت ہے جبکہ اس وقت یہاں کی تیتر اور چکور بڑے مشہور ہوا کرتے تھے بلکہ اکثر مہمانوں کی تواضع کے لیے یہاں سے شکار کیے جاتے تھے -
,, لیوگئے زانگ،، اور اس سے ملحقہ پہاڑی سلسلے میں میٹھا گھاس اور چارہ وافر مقدار میں موجود ہے اور پانی کے چشموں کی بہتات ہے - اور گاؤں میں بھیڑ بکریاں پالنا عام بات ہے اس لیے اس باغ میں بھی صحت مند بھیڑ بکریوں کی کافی تعداد موجود ہوا کرتی تھی- جنگلی پودینے کی تو یہاں اب تک بہتات ہے جبکہ پاکستان کی سب سے مہنگی ترین سبزی چونگا ,, پمنے،، بھی یہاں ملتا تھا - اب بھی ,, لیوگئے زانگ،، کی پہاڑوں میں دشوار گزار جگہوں پر چونگا مل جاتا ہے -
رقبے کے لحاظ سے چھوٹا بلندی کے لحاظ سے سب سے بلند چاروں طرف سے سایہ دار درخت، ٹھنڈے میٹھے پانی کے چشمے اور آبشاریں,, لیوگئے زانگ،، کی فضاء آج بھی انسان کو مسحور کردیتی ہے اور اگر کوئی فطرت کی رنگینی سے لطف لینا چاہے تو اسے,,لیوگئے زانگ،، کی سیر ضرور کرنی چاہیے -

لیوگئے زانگ - بھیڑیوں کی کثرت
Reviewed by Zintovlogs
on
April 09, 2020
Rating:
No comments: