banner image

Facebook

banner image

’میں زیرِ حراست ہوں۔‘‘



‏خیبر ایجنسی میں واقع "لَنڈی کوتل چھاؤنی" میں موجود، یہ ایک پرانا درخت ہے،
جو 120 برسوں سے زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے، اس درخت کا قِصہ کچھ یوں ہے کہ، 1898 میں چھاونی کا دورے پر آنے والا ایک برطانوی فوجی افسر جیمس اسکوئڈ نے، فوجی مَیس سے شراپ پینے کے بعد، نشے میں دُھت چہل قدمی شروع ‏کر دی،
علاقے میں انگریزوں پر، قبائلیوں کے حملے جارے تھے، کچھ ان حملوں کا خوف تھا، اور کچھ نشے کا اثر، اچانک اسے محسوس ہوا کہ چھاؤنی میں لگا ہوا برگد کا درخت اس کی طرف بڑھ رہا ہے، انگریز افسر نےچیخنا شروع کر دیا، اور سپاہیوں کو حکم دیا کہ وہ درخت کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے،
‏افسر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اُن دیسی سپاہیوں نے درخت کو زنجیروں میں جکڑ دیا، اگلے دن درخت کی گرفتاری کا حکم دینے والا انگریز چھاونی سےدرخت کی رہائی کا حکم جاری کیے بغیر چلا گیا، لیکن! اس دن سے لےکرآج تک وہ درخت لنڈی کوتل چھاؤنی میں زنجیروں سے جکڑا ہوا کھڑا ہے،
اور اس پرانگریزی ‏میں ایک تختی بھی لگی ہوئی جس پر لکھا ہے:
’’میں زیرِ حراست ہوں۔‘‘
اس درخت کو آج بھی خیبر رائفلز کے ہیڈکوارٹر میں، اسی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔1947 میں قیامِ پاکستان کے بعد بھی اسے رہائی نہیں مل سکی، آج بھی لنڈی کوتل کی چھاونی میں، پابندِ سلاسل درخت غلامی کی یاد دلاتا ہے، اوریہ ‏باور کرا رہا ہے کہ ابھی آزادی کی بہت سے منزلوں کا حصول باقی ہے، اور اس قوم کی بہادری و شجاعت اور ہیبت و سطوت کو بھی سلام جس کے درختوں سے بھی انگریز ڈرتا تھا۔...

’میں زیرِ حراست ہوں۔‘‘ ’میں زیرِ حراست ہوں۔‘‘ Reviewed by Zintovlogs on April 11, 2020 Rating: 5

No comments:

This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking

district Badin This is the current condition of these people after rain it is really heartbreaking and very sad . They have no facilities e...

Powered by Blogger.